Home » اسلامی علم نفسیات

اسلامی علم نفسیات

اسلامی علم نفسیات

اسلام کے مطابق انسان جسم اور روح کا مجموعہ ہے،اوراس کی صحت کادارومدار ان دونوں کے اعتدال اور توازن پر موقوف ہے۔اس وجہ سے وہ انسان کو ایسی تعلیم وتربیت فراہم کرتا ہےجس کے مطابق اگر شخصیت وکردار کی تعمیر کی جائےتو   زندگی کی حقیقی مسرت اورآسودگی حاصل کی جاسکتی ہے۔

نفس انسانی کی حقیقت، ماہیت،فعلیت کے متعلق اسلام ایک جامع اورمربوط تصورپیش کرتا ہے۔اوریہ تصور اس کے پیش کردہ مبادی  میں جھلکتا ہے۔یہ مبادی خالقیت وعبدیت، بھیمیت اور ملکیت اورداخلی وخارجی مقتضیات ومحرکات کے راست ادراک اور تفہیم پر مشتمل ہیں۔اور ان کی رعایت   ایک صحت منداوربھرپور شخصیت کی ضامن ہے۔

مغربی علم نفس میں عقلی ومنطقی تھیراپیز کے ذریعہ انسان کو مادی فوائد کے حصول کےلئے یکسو بنایاجاتاہے۔جبکہ اسلامی علم نفس میں عقلی ونفسی تشفی کے ساتھ ساتھ روحانی وعرفانی تسکین کابھی ساماں کیا جاتا ہےتاکہ دنیا اور آخرت دونوں کی بھلائی حاصل ہوسکے۔

جسم وروح  کے تقاضے پورے ناکئے جائیں، یا ان کے پورا کرنے میں افراط وتفریط سے کام لیا جائےتو شخصیت میں ایک ڈس آرڈر پیدا ہوتا ہےجس سے اسٹریس،ٹینشن،اینزائٹی،ناشکری،پژمردگی،انانیت،بےحسی،ناآسودگی جیسے نفسیاتی مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

نفسیاتی مسائل کے اسلامی طریقہءعلاج میں جسم وروح کو ان کی فطری حالت اور رویہ کی طرف اس طرح پلٹایا جاتا ہےتاکہ دونوں ایک توازن اور اعتدال کے ساتھ اپنےتقاضہ جات پورا کریں۔اس کے لئے اسلام طبی، اخلاقی، روحانی اور عرفانی طرق ہائے علاج کا استعمال کرتا ہے۔

البصیرہ ٹیم آپ کے سوالات کے جوابات اور الجھنوں کے سلجھاؤ کے لئے 24/7حاضر ہے

© 2022 All Rights Reserved.